ممبئی،21/جولائی (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) جنوبی ممبئی کے تاج محل پیلس کے پیچھے واقع ایک عمارت کی تیسری منزل پر اتوار کو آگ لگ گئی، جس میں کچھ لوگ پھنس گئے۔ایک افسر نے بتایا کہ فائر بریگیڈیئر محکمہ کو میری ویدر روڈ پر واقع مشہورچامدر عمارت میں آگ لگنے کو لے کر دوپہر قریب 12.17 بجے فون آیا۔انہوں نے کہا کہ اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر اب تک چھ افراد کومحفوظ بچایا لیا ہے۔عمارت میں کچھ لوگ پھنسے ہوئے ہیں۔آگ پر قابو پایا جا چکا ہے انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل پایا ہے۔بتا دیں حال ہی میں خبر ملی تھی کہ ممبئی کا فائر بریگیڈیئر کی ٹیم آگ بجھانے کے لئے ایک روبوٹ لایا ہے۔ریموٹ کنٹرول سے چلنے والی یہ مشین ایسی جگہوں پر بھی گھس کر آگ پر پانی کی بوچھار کرے گی جہاں فائر اہلکاروں کے لئے جانا خطرناک ہوتا ہے۔ یہ مشین 26/11 دہشت گردانہ حملے جیسے حالات، پرانی خستہ عمارتوں، تہہ خانہ اور کیمیائی کارخانوں میں لگی آگ بجھانے کے لئے استعمال کی جائے گی۔یہ روبوٹ 88 لاکھ روپے کا ہے۔فی الحال روبوٹ کا استعمال پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر کیا جائے گا۔